کراچی: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سمیت نجی ائیر لائنز نے اندرون ملک جانے والی پروازوں پر اچانک کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
کراچی سے لاہور، اسلام آباد جانے والی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 35 ہزار روپے سے زائد وصول کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور رحیم یار خان کے کرایوں میں دس سے پندرہ ہزار کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ائر بلیو اور سرین ائیر بھی 36 ہزار روپے سے زائد یکطرفہ کرایہ وصول کر رہی ہیں۔ اضافے کے ساتھ کراچی سیکٹر کا 35 ہزار جبکہ اسلام اباد کوئٹہ سیکٹر کا تیس ہزار کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔