پی آئی سی حملہ کیس: حسان نیازی سمیت 9 وکلا کی عبوری ضمانت میں توسیع

Last Updated On 02 January,2020 02:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی آئی سی ہنگامہ آرائی کیس میں وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے سمیت 9 وکلا کی عبوری ضمانتیں 6 جنوری تک منظور کرلیں۔

 وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پی آئی سی ہنگامہ ارائی کیس میں عبوی ضمانت میں توسیع کے لیے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش ہوئے تاہم تاخیر سے پہچنے پر عدالت نے حسان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر حسان نیازی نے دوبارہ ضمانت کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مذہبی جماعتوں کی پیشی کے باعث پہنچنے میں تاخیر ہوئی جبکہ پی آئی سی واقعے میں کسی شخص کو اشتعال دلایا اور نہ ہی حملہ کیا لہذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر حسان نیازی سمیت 9 وکلا کی ضمانتیں 6 جنوری تک منظور کرلیں۔

ضمانتیں منظور ہونے والے دیگر وکلا میں اسامہ معاذ، عبدالرحمن بٹ، رانا عدیل، عمر غوری اور چوہدری مزمل شامل ہیں۔

 

Advertisement