سانحہ پی آئی سی میں 2 اعلیٰ پولیس افسران قصور وار قرار

سانحہ پی آئی سی میں 2 اعلیٰ پولیس افسران قصور وار قرار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے احکامات پر سانحہ پی آئی سی کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی نے رپورٹ گزشتہ روز پیش کر دی جس کے مطابق ایس پی سول لائنز دوست محمد کھوسہ وکلا ریلی کے دوران موقع پر ہی نہ پہنچے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید موقع پر پہنچ کر بھی کوئی فیصلہ نہ لے سکے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہسپتال کے قریب تعینات پولیس فورس کو مناسب طریقے سے گائیڈ نہیں کیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے وقت بروقت فیصلے کرنے کی ضرورت تھی جو نہیں کیے گئے۔ فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے صورتحال میں خرابی پیدا ہوئی۔
رپورٹ کے نتائج کی روشنی میں آئندہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دونوں افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔