پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی واقعہ، ڈاکٹر اور وکلا کے درمیان صلح ہو گئی

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی واقعہ، ڈاکٹر اور وکلا کے درمیان صلح ہو گئی

اجلاس میں وکلا کی نمائندگی سابق وی سی پنجاب بار شاہنواز گجر، لاہور بار کے صدر عاصم چیمہ اور لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن نے کی۔

اجلاس میں پی آئی سی واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے جبکہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پی آئی سی میں مرنیوالوں کے یادگاری چبوترے پر لگی تختی سے وکلا کے خلاف لکھی تحریر ختم کرکے قرآنی آیت ‘’اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو’’ لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وکلا آپے سے باہر، پی آئی سی پر دھاوا، ہسپتال میدان جنگ بن گیا، پولیس گاڑی نذر آتش