'آرمی ایکٹ پر ملک کی تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے'

Last Updated On 08 January,2020 11:32 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ پر ملک کی تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اور مثبت کردار اعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ پاکستان دشمن قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم اہم معاملات اور قومی مفاد کے تحفظ کے لئے متحد ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مفاد میں ہمیں ہم آہنگی اور یکجہتی کی فضا کو مزید آگے بڑھانا ہے، امید ہے اس مفاہمت کی فضا کی جھلک سینٹ میں نظر آئے گی۔
 

Advertisement