وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ملائشیا کا دورہ کرینگے

Last Updated On 08 January,2020 07:20 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کا گزشتہ سال کے آخر میں دوست ملک کا دورہ منسوخ ہو گیا تھا۔

اپنے اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے، جس میں امت مسلمہ کے اتحاد پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کو کوالالمپور سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال کولالمپور سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔ اس میں عمران خان کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردگان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور ایران کےصدر حسن روحانی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ سمٹ 18 سے 21 دسمبر کو ملائیشیا میں منعقد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ

 

Advertisement