ملائیشیا میں محصور 113 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے

Last Updated On 31 December,2019 06:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملائیشیا میں محصور پاکستانی باشندوں کو لے کر خصوصی طیارہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ اترا۔ ڈی جی اوورسیز پاکستانیز نے ان کا استقبال کیا۔

ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا جس نے آج شام اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ ‏کیا۔

کوالالمپور ایئرپورٹ پر پاکستان روانگی سے قبل پاکستانی شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور پی آئی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا ‏کیا۔ معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری کہتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود حکومت کی ترجیح ہے۔
 

Advertisement