خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے، پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا: دفتر خارجہ

خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے، پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا: دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا خطے میں کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، خطے میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، وزیراعظم نے وزیر خارجہ کو متعلقہ وزرائے خارجہ سے رابطے کی ہدایت کی ہے، وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے، عراق کا سفر کرنیوالوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 158 روز ہوگئے، 80 لاکھ کشمیریوں کے دنیا سے رابطے کٹے ہوئے ہیں، وزیراعظم نے دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیر میں غذائی قلت پیدا ہو چکی جبکہ ذرائع مواصلات بند ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، کرتار پور راہداری کھولنا وزیراعظم کا وژن ظاہر کرتا ہے۔