مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، وزیر خارجہ کا عراق اور بحرینی ہم منصبوں سے رابطہ

Last Updated On 10 January,2020 11:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراق اور بحرین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

عراقی اور بحرینی وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔ یہ خطہ کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ فریقین اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں معاملہ افہام وتفہیم سے حل کریں اور ایک دوسرے کی خود مختاری اور سالمیت کا احترام کریں۔

 

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے پاکستان کیساتھ مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
 

 

Advertisement