ایل او سی سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی طلبی، شدید احتجاج ریکارڈ

ایل او سی سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی طلبی، شدید احتجاج ریکارڈ
دفتر خارجہ میں جنوبی ایشیا امور کے ڈائریکٹر جنرل زاہد حفیظ چودھری نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے انھیں پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 

زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن وسلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی فوج نےایل او سی پر کوٹ کٹیرا اور کیرالا سیکٹرز میں 11 جنوری کو بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا تھا۔