لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند اورعوام لنگر سے روٹی کھائیں ؟ 16 ماہ میں گیس 250 فیصد مہنگی ہوگئی، آٹےکا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آٹے کے بحران پر اظہار تشویش و مذمت کرتے ہوئے کہا 15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے، عمران صاحب 16 ماہ پہلے اگر ایک خودکشی ہو جاتی تو کروڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے، مکان، دکان، کاروبار اور مزدوری تباہ کرنے کے بعد اب غریبوں کا آٹا بھی بند کر دیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران صاحب مہنگائی 14 فیصد، ترقی آدھی اور آپ روز کون سے ملک کے غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتے ہیں۔