وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

ملائیشیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور ہائی کمیشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی کوالالمپور پہنچنے کے فورا بعد ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو سے ایئرپورٹ پر مختصر ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔