ایف بی آر کے ممبر کسٹمز جواد آغا نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

ایف بی آر کے ممبر کسٹمز جواد آغا نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

جواد اویس آغا مبینہ طور پر ان افسران میں شامل ہیں جن کے خلاف طورخم بارڈر پر 356کنٹینر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس وصول کئے بغیر کلیئر کرانے کا الزام ہے اور وزیر اعظم نے ان کیخلاف انکوائری کا حکم دے رکھا ہے ۔ ایف آئی اے ایک ماہ کے اندر اندرانکوائری مکمل کرکے اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی ۔