لاہور: (دنیا نیو) شہباز شریف نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سیاسی مخالفین کے گھروں پر قبضہ افسوسناک اور منفی روایت ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو روٹی روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں، حکمران انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا اسحاق ڈار نے ملک و قوم کی خدمت کی، اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، ایسی حرکتوں سے اسحاق ڈار اور مسلم لیگ (ن) کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا نیازی کے تکبر، ضد، ہٹ دھرمی اورحسد کے نتیجے میں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے۔