حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے: مصطفیٰ کمال

Last Updated On 15 February,2020 05:35 pm

نوابشاہ: (دنیا نیوز) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

نوابشاہ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، ہم ظالم اور ظلم کے سامنے کھڑے ہوئے تو لاشیں گرنا بند ہوئیں۔

ان کا مید کہنا تھا کہ کراچی امن بحال کرانے میں فورسز کا بھی کردار ہے۔ فورسز آپریشن کرسکتی ہے دل نہیں جیت سکتی۔ سندھ کی تقسیم کانعرے لگانے والے ایک گلی بھی تقسیم نہیں کرسکتے۔ سندھ کی تقسیم کے نعرے سے پی پی اور ایم کیوایم فائدہ اٹھاتی ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی پی اپنے ووٹر سے کہتی ہے اگر ہمیں ووٹ نہیں دیئے تو سندھ تقسیم ہوجائے گا۔ اگر ہم پر کسی کا ہاتھ ہوتا تو اسمبلیاں میں ہوتے۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے آخری دن چل رہے ہیں فوری گھر جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے دل میں پی پی اور ن لیگ کے لئے نفرت ہے۔ ایم کیو ایم میں پانچ چھ گروپ بن چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ایک وزیر وفاقی حکومت سے استعفی دے رہا ہے دوسرا وزارت سے چپکا ہوا ہے، عامر خان کی خواہش تھی امین الحق وفاقی وزیر بنے۔ خالد مقبول صدیقی کے معلامات بن گئے وزارت دوبارہ لے لی۔

سربراہ پاک سر زمین کا کہنا تھا کہ 32 سال کراچی پر راج کرنے والے آج اخیتارات کا رونا رو رہے ہیں ، ہمارے نظریہ سے دوسروں کو تکلیف ہورہی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں پی ایس پی کسی سے اتحاد نہیں کرے گی۔