اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت قانون نے اٹارنی جنرل کے عدالت میں دیئے گئے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ وزارت قانون نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے جواب میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے جو بیان دیا اس کی اجازت حکومت سے نہیں لی گئی، وفاقی حکومت عدلیہ کا بہت احترم کرتی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، حکومت نے انور منصور سے استعفیٰ طلب کیا تھا، حکومت کی طرف سے ایک جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا، انور منصور نے بغیر اجازت سپریم کورٹ میں بیان دیا، انور منصور سے کہا گیا خود استعفیٰ دے دیں تو اچھا ہے۔