لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے نیب کو جلدریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جیل حکام نے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا،، احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس کب فائل کیا جائے گا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس آخری مراحل میں ہے، جلد فائل کردیا جائے گا۔
عدالت نے ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی، حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔