رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم، حمزہ شہباز ہر حال میں 12 مئی کو طلب

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم، حمزہ شہباز ہر حال میں 12 مئی کو طلب

اس سلسلے میں احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ جیل حکام 12 مئی کو حمزہ شہباز کو ہر صورت بغیر کسی عذر کے پیش کریں۔

عدالت نے 12 مئی کو حمزہ شہباز کو ہر حال میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ حمزہ شہباز کی پیشی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں حمزہ شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔