لاہور ہائیکورٹ، حمزہ شہباز کی کورونا سے متعلق ضمانت کی درخواست نمٹا دی گئی

لاہور ہائیکورٹ، حمزہ شہباز کی کورونا سے متعلق ضمانت کی درخواست نمٹا دی گئی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی ضمانت پہلے خارج ہوچکی ہے، اب سپریم کورٹ جانا چاہیے۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، جب کہ جیلوں میں بھی کرونا کے مریض سامنے آ رہے ہیں انسانی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے قیدیوں کے حوالے سے فیصلے معطل کر دیئے ہیں، جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے تک درخواست واپس لینے کی اجازت دے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔