کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کرونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈاؤن کی خبریں بے بنیاد قرار، وزیراعلیٰ سندھ نے سوشل میڈیا پر افواہوں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر راشن اکٹھا کرنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کردی، انہوں نے کہا لاک ڈاؤن کی کوئی صورتحال نہیں، افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔
وزارت خارجہ میں کرونا وائرس سے متعلق خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دیا گیا جو پاکستان میں غیرملکی مشنز سے رابطہ رکھے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق خصوصی ٹاسک فورس میں ڈی جی ہیڈ کوارٹرز اور گریڈ سترہ کے چند افسران کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ ٹاسک فورس سیل کا انفراسٹرکچر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔