کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے 10 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔ سندھ کابینہ نے انڈس ہسپتال کے ساتھ ایم او یو کرنے کی بھی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا آئسولیشن میں 13 مارچ کو 14 دن ہو جائیں گے، پھر سکول کھول دینگے، 5 ہزار کٹس منگوالیں، ایران، چین کا سفر کرنے والوں کا ٹیسٹ کرینگے، ایران سے آنے والوں میں سے 2 لوگوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی، لوگوں کو گھروں میں بھی آئسولیشن میں رکھا ہے۔