کراچی میں پابندی کے باوجود کھلنے والے 50 سکولوں کی رجسٹریشن معطل

Last Updated On 03 March,2020 02:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کا مشن، کراچی میں پابندی کے باوجود کھلنے والے 50 سکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی، صدر میں نجی سکول کی پرنسپل نے رجسٹرار کو دھمکیاں دیں۔

 ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے محکمہ تعلیم کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف دوسرے روز بھی کارروائی کرتے ہوئے مزید 20 سکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی۔

رجسٹرار پرائیویٹ انسٹیٹوشنز رفیعہ جاوید نے انسپیکشن ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے دو روز کے دوران 50 سکولوں کی رجسٹریشن معطل کی۔ انہوں نے چیئرمین میٹرک بورڈ سے ان تمام سکولوں کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔

خیال رہے حکومت سندھ نے 13 مارچ تک صوبے کے تمام سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

Advertisement