تہران: (روزنامہ دنیا) ایران میں کرونا وائرس سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایرانی پراسیکیوٹر جنرل نے ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو اسے پھانسی دی جائے گی کیونکہ یہ وقت ہے جب ہمیں ایک دوسرے کا خیال کرنا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پراسیکیوٹر جنرل نے وزیر صحت سعید نمکی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صحت عامہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کرنیوالے کے افراد کسی ہمدردی کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت سے سخت تر کاروائی ہونی چاہیے، اگر شخص اس مکروہ فعل میں ملوث پایا گیا تو وہ پھانسی کا سزاوار ہے اور اسے فوری سزائے موت سنائی جائے گی۔