چند گھنٹوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار

Last Updated On 03 March,2020 12:49 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی ماہرین نے ایسا ماسک تیار کر لیا ہے جو چند گھنٹوں میں کرونا وائرس کی درست تشخیص کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف لیسسٹر کے ماہرین نے کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی جانچ کیلئے جدید ماسک تیار کیا ہے، اس ماسک کے اندر تھری ڈی پرنٹڈ پٹیاں نصب کی گئی ہیں اور یہی پٹیاں وائرس کی تشخیص میں معاون ثابت ہوں گی۔

یہ پٹیاں پہننے والے کی سانس کیساتھ خارج ہونے والے چھینٹوں کو محفوظ کرتی ہیں اور بعد ازاں صرف اس ماسک کوٹیسٹ کر کے مذکورہ شخص میں کرونا وائرس کی درست تشخیص کی جاسکتی ہے ۔
 

Advertisement