تازہ ترین
  • بریکنگ :- عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان معاشرے میں زہر گھول رہا ہے ،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نے پاکستان کوتباہ کر دیا،وزیراعظم شہبازشریف
  • بریکنگ :- عمران خان کو اس کا خمیازہ بھگتناپڑےگا،وزیراعظم شہبازشریف
  • بریکنگ :- عمران خان نےکسی ایک کوگھراورنوکری نہیں دی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان کوکردارکشی کےعلاوہ فرصت نہیں تھی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- رمضان میں سستا آٹااور چینی فراہم کی گئی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان کے پتھردل کی وجہ سےاسپتال کے 3سال ضائع ہوئے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- نئے پاکستان کی بات کرنیوالےنےعوام کوسبسڈی نہیں دی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان قوم آپ کو معاف نہیں کرےگی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- اسپتال کی اربوں روپے کی جدیدترین مشینری بندپڑی رہی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نے پاکستان کوبرباد کردیا،وزیراعظم شہبازشریف
  • بریکنگ :- لاہور: عمران خان دن رات نیب پرسوار رہتاتھا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نےشہزاداکبرکوہدایت دی کہ مجھےزمین پرسلایاجائے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- 2018 میں میثاق معیشت کی میری تجویز کومستردکردیاگیا،وزیراعظم

پشاور کے دوران پور قرنطینیہ کو کلیئر کر دیا گیا، 152 زائرین گھروں کو روانہ

Last Updated On 07 April,2020 09:21 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے دوران پور قرنطینیہ میں موجود 152 زائرین ٹیسٹ منفی آنے کے بعد گھروں کو روانہ، صوبائی وزیر صحت نے تحائف بھی دیئے۔

تفصیل کے مطابق کورونا وائرس سے جہاں ہر طرف خوف وہراس پھیلا ہوا ہے، وہیں اب اچھی خبریں بھی سامنے آنے لگی ہیں۔ پشاور کے دوران پور قرنطینہ کو کلیئر کرتے ہوئے ایک سو باون زائرین کے ٹیسٹ منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

چودہ دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد ٹیسٹ منفی آنے پر زائرین بھی خوش دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے زائرین کو تحائف پیش کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ سب کا فرض ہے کہ وبا پھیلے تو سب کا خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا سے متاثرہ 69 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 12 سے زائد افراد کی رپورٹ بھی منفی آئی۔ پشاور میں حیات آباد کے بعد دوران پور قرنطینہ مراکز کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر قرنطنیہ مراکز سے بھی جلد خوشخبریاں آئیں گی۔