لاہور: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے سینئر ڈاکٹر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے سینئر ڈاکٹر کارڈیک سرجری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ سینئر ڈاکٹر کو کورونا وائرس کا مرض کہاں سے لاحق ہوا؟ کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کو سرجری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ سینئر ڈاکٹر سے رابطہ کرنے والے دیگر ملازمین کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے۔ ملازمین کو ٹریس کرکے ان کے بھی کورونا کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔