فرانزک رپورٹ پانچ، دس روز لیٹ ہو سکتی ہے مگر سامنے ضرور آئے گی: شیخ رشید

Last Updated On 19 April,2020 12:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ فرانزک رپورٹ 25 اپریل سے پانچ، دس روز لیٹ ہو سکتی ہے مگر آئے گی ضرور، قرض لینےوالوں کی رپورٹ لیک ہو چکی، یہ حکومت کا امتحان ہے، لنگڑی لولی اپوزیشن صرف لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دنیا کے لیڈروں سے قرضے معاف کرا کے ملک دیفالٹ ہونے بچایا۔ وزیراعظم کے موقف کا حامی ہوں کہ لاک ڈاؤن میں غریب آدمی بھوک سے نہ مرے، اصل مسئلہ سفید پوش طبقے کا ہے جو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا۔ کوشش کریں گے غریب کو ریلیف ملے۔ پنجاب سے درخواست کر کے دفعہ 144 کے تحت گرفتار افراد رہا کرائے ہیں، بلوچستان بھی دفعہ 144 کے تحت گرفتار افراد کو رہا کرے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میرا دوست ہے، ابھی پیشی سے بچ گیا ہے، روزے گھر میں رکھے اور سکون سے رہے۔ شہباز شریف لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھا ہے بلکہ پوری لنگڑی، لولی اپوزیشن لیپ ٹاپس کے آگے بیٹھی ہے۔ چینی چور اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچیں گے، فرانزک رپورٹ 25 اپریل سے پانچ، دس دن لیٹ ہو سکتی ہے لیکن سامنے ضرور لائی جائے گی۔
 

Advertisement