اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد قومی ادارے کی بلڈنگ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسر میٹنگز میں شامل رہے۔ ان میں وبا کی تشخیص کے بعد ایف بی آر کے دیگر افسران کا بھی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کنفرم کیسز 297 اور ایکٹو کیسز کی تعداد 257 ہو چکی ہے جبکہ 36 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہے۔