ملکی و غیر ملکی پروازوں پر پابندی کی مدت میں مزید توسیع

ملکی و غیر ملکی پروازوں پر پابندی کی مدت میں مزید توسیع

وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں ملکی و غیر ملکی پروازوں پر سے پابندی اٹھانے کے سلسلے میں سفارشات پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 9 مئی سے بڑھا کر 15 مئی کی جائے تاہم خصوصی ڈپلو میٹک پروازوں، ایئر ایمبولینس، کمرشل کارگو اور طبی سامان لانے والی پروازوں کو وزارت دفاع کی طرف سے اجازت دی جائے گی۔