سندھ میں‌ کورونا کو شکست دینے کا ریکارڈ قائم، 24 گھنٹوں میں 607 مریض صحتیاب ہوئے، مرتضی وہاب

سندھ میں‌ کورونا کو شکست دینے کا ریکارڈ قائم، 24 گھنٹوں میں 607 مریض صحتیاب ہوئے، مرتضی وہاب

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بتایا کہ ایک دن میں کورونا سے صحیتاب ہونے والوں کی اب تک یہ سب سے بڑی تعداد ہے، ان افراد نے خود کو آئیسولیشن میں رکھ کر کورونا کو مات دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے پندرہ مریض انتقال بھی کرچکے ہیں، ہمیں مہذب قوم کو ثبوت دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں، ایک دوسرے کو ماسک پہننے، بار بار ہاتھ منہ دھونے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی ترغیب دینی ہے، یاد رکھیں کورونا ایک حقیقت ہے تاہم اسکا علاج صرف احتیاط ہے۔