لاہور: (دنیا نیوز) عید کے پہلے ہی روز موسم کا مزاج گرم رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے مزید دو روز بھی موسم یونہی گرم رہے گا۔ جبکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔
موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق عید کے دنوں میں موسم گرم ومرطوب رہنے کی وجہ سے حدت میں غیر معمولی اضافے کی توقع ہے۔ آج شہر لاہور کا درجہ حرارت زیادہ زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا جبکہ کم سے کم 27 ڈگری تک رہا۔
ہوا میں نمی کا تناسب بھی 33 فیصد تک رہا۔ اس وقت کا شہر کا درجہ حرارت 35 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید کے بقیہ دنوں میں بھی موسم گرم اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اسی طرح آئندہ ایک ہفتے تک گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں اور خاص طور میدانی علاقوں میں بھی گرمی شدت میں اضافے اور موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم اس دوران خوش آئند بات یہ ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کی توقع ہے۔