کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا، آج شہر میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال نہیں۔ ہیٹ ویو کے دوران شہر کا درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
شہر قائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ آج ٹل گیا۔ شہر میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی نئی ایڈوائزری کے مطابق درمیانے درجے کا ہیٹ ویو 18 سے 21 مئی تک رہے گا۔۔ہیٹ ویو کے دوران شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی جبکہ درجہ حرارت 41 ڈگری رہ سکتا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہواوں کی رفتار 20کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔