لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا

Last Updated On 14 May,2020 10:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا، اسلام آباد میں بھی کہیں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر باران رحمت جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، سمن آباد، لکشمی چوک، ریلوے سٹیشن، گڑھی شاہو اور ایئر پورٹ سمیت مختلف علاقوں میں باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی۔

پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی بادل خوب برسے جس سے آج دن بھر موسم سہانا رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادلوں نے رنگ جمایا۔ محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی ابر رحمت برسے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں آج کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔ اننت ناگ، بارہ مولہ اور بڈگام میں تین روز تک بارش ہوگی۔ سری نگر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24، جموں 33 اور بارہ مولہ میں 18 رہنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement