لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب نے بیورو کریسی کو آئندہ بدھ تک کی مہلت دے دی۔ انہوں نے کہا رویہ تبدیل نہ ہوا تو سب کو بے نقاب کریں گے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے ڈپٹی کمشنر آفس میں فلٹریشن پلانٹ کی تقریب میں بیور و کریسی کو سخت پیغام دیا اور بولے پینے کے صاف پانی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، صاف پانی کے منصوبے میں بیور وکریسی رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ چودھری محمد سرور نے خبردار کیا کہ بیور و کریسی کی چند کالی بھیڑوں سے کوئی دلچسپی نہیں، بیور وکریسی کے ساتھ آخری میٹنگ کروں گا۔
ذرائع کے مطابق 4 محکموں کی جانب سے آب پاک اتھارٹی کی فائلیں ڈیڑھ سال سے سرخ فیتے کی نذر ہیں۔ گورنر پنجاب پبلک ہیلتھ، فنانس، پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ اور ریگولیشن ڈیپارٹمنٹس سے ناراض ہیں۔ ڈیڑھ سال سے آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کی فائلیں ایک سے دوسرے محکمے میں سفر کرنے لگیں۔
گور نرپنجاب چودھری محمد سرور نے آئندہ بدھ تک معاملات درست نہ ہونے پر نیم اینڈ شیم پالیسی کی دھمکی دے دی جبکہ معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں بھی لائے جانے کا امکان ہے۔