شیخوپورہ: پولیس کی کارروائی، 30 کلو سے زائد منشیات برآمد

Last Updated On 11 May,2020 05:36 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 30 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے تھانہ بی ڈویژن میں پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے تیس کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی ہے جبکہ خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں منشیات سمگل کرتے تھے، ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اس سے قبل بھی منشیات کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں۔ ملزمان حقیقی بہن بھائی ہیں اور موٹرسائیکل پر ہینڈ بیگ میں ڈال کر سمگل کرتے تھے۔