راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں پہلی بار ایک خواجہ سرا پولیس اہلکار کو بھرتی کرلیا گیا، جو اگلے چند روز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
پولیس کے حکام کے مطابق ریم شریف کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھرتی کیا گیا ،اس کی تعیناتی راولپنڈی میں واقع خواتین پولیس اسٹیشن پر کی جائے گی۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے کہ جب کسی خواجہ سرا کو پولیس محکمہ میں بھرتی کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل اور ان کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا پے۔
ریم شریف کو بھی وہی یونیفارم دیا جائے گا جو ویمن پولیس سٹیشن میں تعینات خواتین پولیس اہلکارپہنتی ہیں۔