لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن کے کورونا وائرس 'وبا' پر سیاست کر رہے ہیں، اپوزیشن کورونا ایشو پر بھی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ بلند و بانگ دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا، اپوزیشن جماعتیں تنہا ہو گئیں، عوام کو بھی اکیلا چھوڑ دیا، سیاست کیلئے بہت وقت پڑا، خدارا ابھی گریز کیا جائے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بر وقت اور دور اندیش فیصلے کئے ہیں۔