سرکاری ملازمین کو عید کی تنخواہ اور پینشن قبل از وقت دینے کا فیصلہ

Last Updated On 05 May,2020 02:43 pm

لاہور(دنیا نیوز) پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے خوشخبری، تنخواہ اور پنشن عید سے قبل مل جائے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی ہدایات پر اے جی آفس نے سرکاری محکموں سے پے رول تفصیلات طلب کر لیں۔

ملازمین کو مئی کی تنخواہ اور پنشنرز کو پنشن قبل ازوقت دی جائے گی۔ محکمہ خزانہ حکام کے مطابق عید الفطر مہینے کے آخری ہفتے میں آرہی ہے تو جلد تنخواہ کا اجراء کردیا جائے گا۔ عید سے پانچ روز قبل تمام سرکاری افسران و ملازمین کو تنخواہیں دے دی جائیں گی۔

قبل از وقت تنخواہوں کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ ہدایات اکاؤنٹنٹ جنرل کو جاری کر دی گئی ہیں۔