لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے، شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابو پایا جا سکے گا۔