لاہور: (دنیا نیوز) چونیاں ہجرہ چوک میں ایک نجی بوتلوں کی ایجنسی پر ہونے والی ڈکیتی کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر عملے کو یرغمال بنا دس لاکھ روپے کیش لے فرار ہو گئے۔
چونیاں کے ہجرہ چوک میں ایک نجی بوتلوں کی ایجنسی میں سات مسلح ڈاکووں میں سے تین خریداری کے بہانے داخل ہو گئے اور چار افراد ان کی پشت پناہی کے لیے گیٹ پر ایک کار میں بیٹھے رہے، اندر داخل ہونے والے تین ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر تمام عملے کو یرغمال بنا کر دس لاکھ روپے کیش لے کر اسلحہ لہراتے ہوئے موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔
گودام کے مالک نے کار میں ان پیچھا کیا تو ایک کلو میٹر کے فاصلے پر موٹر سائیکل پر سوار ڈاکووں کو روکنے کے لیے ہٹ کر کے گرا دیا لیکن ان کو تحفظ دینے والے کار سوار ان ڈاکووں کو لیکر فرار ہوگئے۔
پولیس اطلاع کے بعد حسب معمول تاخیر سے پہنچی، پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج دیگر تمام معلومات فراہم کر دی گئی ہیں لیکن پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔ پچھلے چند ماہ میں درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن چونیاں تھانہ سٹی پولیس ان سے ایک بھی ڈکیتی کو ٹریس کرنے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے۔