انجینئرنگ یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

Last Updated On 14 May,2020 09:15 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے پنجاب بھر کے انجینئرنگ اداروں میں انٹری ٹیسٹ 2020 کے شیڈول کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق حتمی ٹیسٹ 13 اور 14 جون کو ورچوئل یونیورسٹی کے مختص کردہ سنٹرزمیں ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے طلبہ و طالبات آج سے یکم جون تک ایچ بی ایل کی نامزد شاخوں سے انٹری ٹیسٹ کے ٹوکن حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے پروگرامز میں داخلے کیلئے آن لائن انٹری ٹیسٹ ہوگا، امیدواروں کو کمپیوٹر پر ٹیسٹ دینے کی رہنمائی کیلئے مورخہ 6 اور 7 جون کو ورچوئل یونیورسٹی کے مختص کردہ امتحانی مراکز میں موک / تجرباتی ٹیسٹ لیا جائے گا ۔ جبکہ حتمی ٹیسٹ 13 اور 14 جون کو لیا جائے گا۔ اسی طرح انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 15 جون کو کر دیا جائے گا۔

طلبہ انٹری ٹیسٹ سے متعلق تمام معلومات یو ای ٹی لاہور کی ویب سائٹ admission.uet.edu.pk سے حاصل کر سکتے ہیں۔ نیز داخلہ ٹیسٹ فارم پر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے یو ای ٹی لاہور، یو ای ٹی ٹیکسلا، انجینئرنگ کالج بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، NFC انسٹیٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خانیوال روڈ ملتان، انجینئرنگ کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف گجرات اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی (صرف خواتین کیلئے ) راولپنڈی میں طلبا و طالبات کیلئے کمپیوٹر اور پرنٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
 

Advertisement