لاہور: (ویب ڈیسک) بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم رات بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں بارش ہوئی۔ دیر (اپر 05، لوئر 02)، مالم جبہ 03، سیدو شریف، بالا کوٹ 02، کاکول 01، چلاس 01، جھنگ 05، نور پور تھل 04، قصور 03، فیصل آباد، بہاولنگر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج زیادہ سے زیادہ جیکب آباد، دادو 46، تربت، شہید بینظیر آباد، چھور اور لسبیلہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کی رات خطۂ پوٹھوہار، منڈی بہاءالدین، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جمعرات کے روز صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔