لاہور پر بادلوں کا بسیرا، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

Last Updated On 28 April,2020 11:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) زندہ دلوں کے شہر لاہور کے افق پر بادلوں کا بسیرا، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آج شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

مغربی ہواؤں سے درجہ حرارت میں کمی ہو گی، آج کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 43 فی صد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے سبب خوشگوار رہنے کا امکان ہے تاہم آئندہ دو روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔