لاہور: (دنیا نیوز) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم ایک متفقہ قومی دستاویز ہے، چھیڑ چھاڑ سے نئے تنازعات جنم لیں گے، ملک کا اس وقت مسئلہ کورونا بحران سے نپٹنا ہے، ایسے میں اٹھارویں ترمیم پر نیا محاذ کھولنے کی کیا منطق ہے ؟۔
مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اسے مشترکہ طور پر پارلیمان سے منظور کیا تھا، ایسے موقع پہ جب قوم مختلف بحرانوں میں گھری ہے، نئے جھگڑے کھڑے کرنے کا کیا مقصد ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت وفاق اور اکائیوں کو جمع کرنے کے بجائے سیاسی تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش نہ کرے، اٹھارویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کی بجائے لوکل گورنمٹ کا نظام بحال کریں تاکہ کورونا سے نمٹا جاسکے۔