لاہور: (روزنامہ دنیا) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایسا ماحول بن گیا ہے کہ باہر نکلنے سے بھی خوف آتا ہے اور گھبراہٹ ہوتی ہے۔
بشریٰ انصاری نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمان ہے کہ موت تو ایک دن آنی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلی بے یقینی سے پریشان رہتی ہوں، یہ ایسا ماحول ہے جہاں باہر نکلنے سے بھی خوف آتا ہے، گھبراہٹ کا یہ ماحول پریشان کرتا ہے۔
سینئر اداکارہ نے اپنی نجی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ان کی طلاق کو کئی برس ہوچکے ہیں، 36 سالہ شادی شدہ زندگی کے آخری 16 سالوں میں بہت مسائل تھے تاہم طلاق تک نوبت نہیں آنے دی اور جب بچیاں بڑی ہوگئیں تو ہم میاں بیوی الگ ہوگئے، اقبال انصاری بیٹیوں کیلئے بہترین باپ ہیں۔