لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ مہوش حیات نے صحت مند رہنے کے حوالے سے ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ہاتھ میں مالٹا پکڑے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دماغی سکون اور قلبی اطمینان کے حوالے سے پیغام لکھا، تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ مہوش مالٹوں کی دلدادہ ہیں۔
Being healthy is more than diet and exercise. It also involves what you let into your mind and your heart ! #Goodmorning pic.twitter.com/bTDSESLM0v
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 24, 2020
دلکش تصویر کے ساتھ مہوش حیات نے صبح بخیر کا پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ صحت مند رہنا ڈائٹ کرنے یا ورزش کرنے سے کہیں زیادہ بہتر ہے ۔ صحتمند رہنے کیلئے یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ آپ اپنے دل و دماغ کی کس طرح نشوونما کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی اور کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کی جانے والی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔