لاہور میں نوجوان نے چلتی موٹر سائیکل پر دوست کا گلا کاٹ دیا

Last Updated On 27 April,2020 03:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نوجوان نے چلتی موٹرسائیکل پر دوست کا گلا کاٹ دیا، ملزم زبیر نے قتل کی واردات کو ڈور پھرنے کا واقعہ قرار دینے کی کوشش کی ،سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی سے شاد ی کی رنجش نوجوان کی زندگی لے گئی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں دوست ہی دوست کا قاتل بن گیا۔


سمن آباد کے علاقے میں دوست نے چلتی موٹر سائیکل پر دوست کا گلا کاٹ دیا، زبیر نامی ملزم قتل کی واردات کو ڈور سے گلا کٹنے کے حادثے میں بدلنا چاہتا تھا۔


پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کو موصول ہو گئی جس کے بعد بھانڈا پھوٹ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔