چنیوٹ: (دنیا نیوز) چنیوٹ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے والا پنجاب کا پہلا ضلع بن گیا۔ مہلک وباء کو شکست دیکر 10 مریض گھروں کو چلے گئے۔
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اس وقت ہمارے پاس چنیوٹ شہر میں کورونا کا کوئی بھی مریض نہیں ہے، ضلع سے ٹوٹل 353 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 10 کا رزلٹ پازیٹو آیا۔ قرنطینہ سنٹر میں رکھے گئے کورونا کے 10 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
محمد ریاض کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر میں علاج کے بعد 10 مریضوں کی رپورٹ منفی آگئی، قرنطینہ سنٹر سے تمام مریضوں کو گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھوانہ سے تعلق رکھنے والے 4 مریض علی عباس، ندیم، راشد، شاہد عمران تحصیل لالیاں کے عون عباس اور کنیز، چنیوٹ کے علاقہ طاہر آباد سے 2 مریضون کو کرونا رپورٹس مثبت آنے پر قرنطینہ کیا گیا تھا۔ 10 مریض 15 دن میں صحت یاب ہوئے ہیں۔