اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان فراہم کیا جائے۔
بلاول بھٹو نے کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر محمد جاوید کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے منسلک مرحوم ڈاکٹرمحمد جاوید کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پہلا ڈاکٹر کورونا کیخلاف زندگی کی جنگ ہار گیا
Chairman PPP @BBhuttoZardari expresses deep grief and sorrow over the death of Dr Muhammad Javedhttps://t.co/ZoyXZuC9OW
— PPP (@MediaCellPPP) April 25, 2020
پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان فراہم کیا جائے، ڈاکٹرز کو پروٹیکٹو گیئر فراہم کرنا وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کےعلاج میں مصروف ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے کو سلام پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پہلا ڈاکٹر کورونا کیخلاف زندگی کی جنگ ہار گیا، ڈاکٹر جاوید حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ای این ٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید میں چند ہفتے پہلے کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، ڈاکٹر محمد جاوید کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔