کورونا وائرس کے باعث ڈچ فٹبال لیگ منسوخ کر دی گئی

Last Updated On 27 April,2020 09:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کا ڈچ فٹبال کو گول، ایونٹ منسوخ ہو گیا، چیمپئنز کا فیصلہ ہوا نہ ہی کوئی ٹیم ریلیگیٹ بھی نہیں ہوئی۔

ڈچ فٹبال لیگ اریڈیوی سی Eredivisie کو بھی کورونا وائرس نے پچھاڑ دیا، ڈچ فٹبال حکام نے 2019-20ء کا سیزن ختم کر دی۔ کہتے ہیں کہ موذی وائرس کے باعث یہ انتہائی مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

آئیکس کے سرفہرست ہونے کے باوجود چیمپئن نہیں قرار دیا گیا، اے زیڈ الکمار سمیت دونوں ٹاپ ٹیمیں یوئیفا چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کر گئی ہیں، ایونٹ کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ٹیم کم بھی نہیں ہو گی۔